اسلام آباد (نیٹ نیوز) ٹوائلٹ بند ہونے کی وجہ سے طیارہ لینڈ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ برطانوی فضائی کمپنی جیٹ ٹو کی سپین کے جزیرے Gran Canaria سے برطانوی شہر مانچسٹر جانے والی پرواز کو ٹوائلٹ ٹینک بھرنے کی وجہ سے مجبوراً لینڈ کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں پرواز کو 2 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی جبکہ ایندھن کی مد میں بھی ہزاروں ڈالرز کا خرچہ کرنا پڑا۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ طیارہ سپین کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے روانہ ہوا اور پرواز کے 3 گھنٹے بعد Bilbao پر اترا جہاں سے کہ 2 گھنٹے بعد مانچسٹر روانہ ہوا۔
ٹوائلٹ بند ہونے سے برطانوی طیارہ لینڈ کرنے پر مجبور
Nov 07, 2022