جی سیون ممالک کا ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق

Nov 07, 2022


برلن(نوائے وقت رپورٹ) جی سیون ممالک نے ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا۔جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک نے جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو جواب دینے سے انکار کر دیا، ایرانی رویے کے باعث اضافی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے بتایا جی سیون نے یوکرائن کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا، ہمارے پاس یوکرائن کی مدد کے لیے طویل المدتی منصوبے ہیں، روس اپنے کارڈز کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم سردیوں میں یوکرائن کے ساتھ رہیں گے۔

مزیدخبریں