لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اورجنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہونے کے باوجود لانگ مارچ پر حملہ ہوجانا تعجب کی بات ہے۔ عمران خان کی پنجاب میں حکومت ہے اس لیے وہ جو مرضی کھیل چاہیں کھیلیں۔ عمران خان اپنے سیاسی کارکن معظم گوندل کی شہادت کو اپنے گھناو¿نے کھیل کی بھینٹ مت چڑھائیں۔ اگر مقدمہ درج نہ ہوا تو مظلوم کارکن معظم گوندل کا خون کس کھاتے میں جائے گا؟۔ پنجاب کا وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نہ ایف آئی آر دیتے ہیں نہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہیں۔ عمران خان کا صوبے میں اپنی ہی حکومت سے انصاف کی بھیک مانگنا مضحکہ خیز ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی اداروں پر چڑھائی قابل مذمت ہے۔ عمران نیازی اقتدار کی ہوس میں اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی گھناو¿نی سازش کر رہا ہے۔ اداروں کو پریشرائز کرکے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا گھناو¿نا کھیل پنجاب میں جاری ہے۔ پنجاب حکومت عمران خان کے اس گھناو¿نے کھیل کی ذمہ دار ہے۔