واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ جو بظاہر روس کے خلاف مزاحمت پر یوکرائن کی حوصلہ افزائی کرتا ہے لیکن اندرون خانہ اسے صدر پیوٹن سے مذاکرات کا مشورہ دے رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ابھی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے خفیہ ملاقاتوں میں یوکرائن کو مشورہ دیا ہے کہ صدر پیوٹن کے اقتدار سے ہٹنے تک مذاکرات سے کام چلانے کی کوشش کریں۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔