اسلام آباد،پنڈی و نواحی علاقوں میں  دوسرے روز بھی بارش، لاہور میں آج امکان


لاہور؍اسلام آباد( اے پی پی+خبرنگار) اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، اتوار کے روز خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب اور شمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گرد ونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ خیبر پی کے  اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کے روز کشمیر،  گلگت بلتستان، خیبر پی کے،  بالائی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ ضلع استور کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے  موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔  ضلع استور کے بالائی علاقے دیوسائی، چلم، قمری اور منی مرگ میں تین سے چار انچ تک برف پڑھنے کی  اطلاعات ہیں۔ اور عوام کو ا یندھن کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا  ہے۔ آج راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ، نارروال، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...