لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ پر حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں، پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالا ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔