اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت آج پیر کو ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کریگا ، کیس کی سماعت پیر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔عمران خان کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمیکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نیگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس پر سماعت آج ہوگی
Nov 07, 2022