ڈاکٹریاسمین راشدنے گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس ،مارچ کے انتظامات کا جائزہ 


لاہور(نیوزرپورٹر)صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ ہنگامی اجلاس میں عندلیب عباس،زبیرخان نیازی،ڈاکٹرعظیم الدین،شنیلہ علی،شیخ امتیاز،سعدیہ سہیل،احمدطحہ،راجہ شکیل زمان،رانا سمیع ،کریم،منیب ،عبداللہ بٹ، ایڈووکیٹ مدثر ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ہنگامی اجلاس کے دوران حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران عندلیب عباس اور زبیر خان نیازی نے صوبائی وزیر صحت و صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 8نومبرکو وزیرآبادسے 2بجے دوپہر دوبارہ حقیقی آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔ اجلاس کے دوران حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی کوحتمی شکل دی دے گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف ملک میں تاریخ رقم کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کو نکلناہوگا۔ عمران خان حقیقی آزادی مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے۔ حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے پر چیئرمین پارٹی عمران خان خود قیادت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن