لاہور(خصوصی نامہ نگار)کینیڈا ،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیر اہتمام منعقدہ سیدنا غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اولیاءو صالحین کا ذکر کرنا اور ان علمی و فکری صحبت و نسبت اختیار کرنا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔ اللہ نے اپنے بندوں کو انعام یافتہ بندوں کے نقش قدم پر پر چلنے کی تعلیم اور حکم دیا ہے۔ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ وقت کے متبحر عالم دین ،مجتہد ،فقہیہ اور اہل اللہ تھے ۔آج بھی ان کی تعلیمات بھٹکے ہوو¿ں کیلئے صراط مستقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیاءکرام مخلوق کیلئے رحمت، نعمت اور ذریعئہ ہدایت بن کر آتے اللہ والے دینی اقدار کو زندہ کرتے اور راستہ بھول جانے والوں کو سیدھی راہ دکھاتے ہیں۔بزرگانِ دین مجالس خالق اور مخلوق کے تعلق کو مستحکم و مضبوط بناتی ہیں۔ انھوں نے راہ حق کے مسافر غنی الطالبین کے مطالعہ کو اپنا شعار بنائیں اور مقررین و مبلغین درس غنی الطالبین کا آغاز کریں۔ اہل اللہ کی یاد میں محافل منعقد کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت، طور طریقے، عادات و اطوار، اخلاق اور شب و روز کے معاملات کو سمجھیں، کیوں کہ جب ان کے معمولات اور سیرت کو سنیں اور سمجھیں گے تو آپ کے دلوں میں اعمال صالح کی رغبت پیدا ہوگی۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ،شیخ احمد العربی ،کامران رشید قاری عبد الماجد نور اور قاری محمد شفیق نعیم الازہری نے شرکت کی۔رہنما بزم غوثیہ ہاشم علی قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا خواجہ کامران رشید نے تقریب میں شرکت کرنےوالے مہمانانِ گرامی اور خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔