8سال دنیا میں گرم ترین رہے:اقوام متحدہ، پاکستان موسمیاتی انصاف کا کیس پیش کرنے کیلئے سر گرم


نیو یارک ؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) گزشتہ 8 سال دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوئے ہیں جس سے عالمی سطح پر درجہ حرارت میں ڈرامائی اضافے کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے مصر میں شروع ہونے والی کوپ 27 کلائمیٹ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سمندروں کی سطح میں اضافے، گلیشیئر پگھلنے، طوفانی بارشوں، ہیٹ ویوز اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زمین کا درجہ حرارت 19 ویں صدی کے اختتام کے مقابلے میں 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے اور 50 فیصد اضافہ گزشتہ 30 برسوں میں ہوا ہے۔دریں اثناء پاکستان آج شروع ہونے والی اقوام متحدہ کلائمیٹ کانفرنس (کوپ( 27میں موسمیاتی انصاف کا کیس پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں صدی کے آخر تک پاکستان کا درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی کی حد سے بڑھ جائے گا جبکہ اگلی صدی کے وسط تک سالانہ اوسطاً درجہ حرارت 22.4ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں ایک سال میں گرم دنوں کی تعداد، جب درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے بڑھ سکتا ہے سال 2030کے آخر میں 124ہوگی اور سال 2099تک یہ تعداد بڑھ کر 179ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سال 2020اور سال 2039کے درمیان ہر 10لاکھ میں سے 36افراد کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فیصل آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سالانہ اموات کی شرح تقریباً دگنی ہوسکتی ہے۔ وسط صدی تک ہر 10لاکھ میں سے 67افراد کی موت ہوسکتی ہے۔ جبکہ موسمیاتی تبدیلی یا انتہائی گرم درجہ حرارت پاکستان میں اموات کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ موسماتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے متعلق دستاویز جاری کر دی گئی۔ دستاویز کے مطابق پاکستان دو دہائیوں سے 152 مختلف  موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متاثر ہوا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے سطح سمندر میں دو  سے 3 فٹ اضافہ ہوگا۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2025ء میں پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...