لاہور(نامہ نگار) پولےس نے مختلف موٹر وےز پرگاڑےوں کی فی گھنٹہ حد رفتارکم کر دی تاہم موٹروے ایم ٹو لاہور اسلام آ باد، ایم تھری ،ایم فور ایم نائن پر حد رفتارمیں تبدیل نہیں گی گئی۔ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان حد رفتار 120 سے 100 کلومیٹر گھنٹہ ،ایچ ٹی وی 100 سے 80 کلومیٹر گھنٹہ،پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر 120 سے 100، ایچ ٹی وی 100 سے 80 کلومیٹر ،لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100،ایچ ٹی وی 100سے 80کلومیٹر ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایم 14پر ایل ٹی وی کی حد رفتار 120 سے 100،ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100سے 80 کلو مےٹرفی گھنٹہ کردی گئی ۔موٹر وے پولےس ترجمان کے مطابق ٹریفک حادثات کو کم اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے حد رفتار میں کمی کا فیصلہ کیا۔