لاہور(خصوصی نامہ نگار )اسلام اور پاکستان کےلئے ہمارے بزرگوں اور اسلاف کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔تحریک دفاع اسلام و پاکستان کامنشور گھر گھر پہنچاہنے کےلئے سر دھرکی بازی لگائیں گے۔ ملک پاکستان میں قرآن وسنت کے نفاذ کےلئے ہر نوجوان طبقے کو کمربستہ ہوناچاہئے۔تحریک دفاع اسلام و پاکستان کی رکنیت سازی کی مہم ملک بھر میں جا ری و ساری ہے اس کو مزیدفعال اور منعظم کرنے کےلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین تحریک دفاع اسلام و پاکستان علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میںاجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میاں زاہد حسین، حافظ محمدنواز، حافظ محمد حنیف، عبدالرحمن کریمی،عباس سلفی، شفیق الرحمن ربانی کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان و ذمہ دران نے شرکت کی ۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا نہ نون نہ جنون رب کی دھرتی پر رب کا قانون اس نظرئےے کو لیکر ہم میدان عمل میں آچکے ہیں ۔
ہم آنے والے جنرل الیکشن میں تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے اور دینی جما عتوں کی بھرپور حماےت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا جائےگا۔