لاہور(نیوزرپورٹر)ورلڈپاسبان ختم نبوت،الامہ لائرزنے ملکی سلامتی اداروں کیخلاف مہم اورسیاست میں بڑھتے تشددکے واقعات کیخلاف ہائی کورٹ کے باہرایک بھرپورمظاہرہ کیااورافواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ایک بڑابینربھی اٹھا رکھا تھا جس پروطن کی محبت جزوِایمان،اداروں کیخلاف مہم ملکی سلامتی کیخلاف سیاسی انتشاراورفتنہ وفسادملک دشمن ایجنڈامردہ باددرج تھا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان رہنماالامہ لائرزفورم چوہدری عبدالرو¿ف ایڈووکیٹ راو¿طاہرشکیل ایڈووکیٹ اورڈاکٹر شاہدنصیر،امتیازرشیدقریشی،مولاناعلی عمران شاہین،حافظ یعقوب شاہ نے پرتشددسیاست اوراداروں کیخلاف بے بنیادالزامات مہم کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراسے ملک وقوم کیلئے انتہائی خطرناک قراردیا۔ علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ 71ءمیں سیاسی انتشارسے ہی پاکستان ٹوٹا۔ صدافسوس کہ المیہ مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا جو اسلام پسندومحب وطن عناصرکیلئے لمحہ فکریہ ہے۔وطن کی محبت جزوِایمان ہے۔ اس لئے مادرِوطن ومحافظین وطن کی محبت سراسرایمان اس لئے 23کروڑ عوام اپنی غیوروبہادرمسلح افواج پاکستان کے ساتھ پورے یقین وایمان سے کھڑے تھے،کھڑے ہیں اورتاابدکھڑے رہیں گے۔
سلامتی اداروں کیخلاف مہم خطرناک،سیاسی انتشارسے پاکستان ٹوٹا:علامہ ممتازاعوان
Nov 07, 2022