لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں غلام شبیر قادری نے ٹاو¿ن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب نظام مصطفی سے ہی پاکستان کو انتشار سے پاک اسلامی فلاحی مملکت اور امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ نظام مصطفی ہی وہ واحد نظام ہے جسے خدا نے انسانیت کی کامیابی کیلئے وضع کیا ہے۔ 75 سالہ غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ہمیں خدائی نظام کی طرف لوٹنا ہوگا اور انسانوں کے بنائے ہوئے فرسودہ اور ناقص قوانین سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔پاکستان کی ترقی کا راز نظام مصطفی کے نفاذ میں ہی ہے جسے ہم بھول چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے متحد ہو جائیں ورنہ روز قیامت اللہ کے سامنے کوئی جواب نہیں بن پائے گا۔
نظام مصطفی سے ہی پاکستان کو فلاحی مملکت ،امن کا گہوارہ بنے گا:غلام شبیر قادری
Nov 07, 2022