لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قرآن پاک کی آیت مبارکہ شیئر کر دی۔ رمیز راجا نے ٹوئٹر پر سورہ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ '(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (ا±دھر) اللہ تدبیرکر رہا تھا، اور اللہ ہی سب سے بہتر تدبیرکرنے والا ہے۔