کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیدکاظم حسین شاہ نے گزشتہ روز یونین کونسل بیور میں محکمہ زراعت اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے یوم کاشتکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ گندم اُگاﺅ مہم کا مقصد حالیہ سیلاب اور بارشوں کے تناظر میں گندم کے کاشتہ رقبہ میں کمی کی وجہ سے پیداوار میں متوقع کمی کو زیر کاشت رقبہ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر پورا کرنا ہے۔کاشتکارحضرات ترقی دادہ اقسام کے سفارش کردہ بیج کی بروقت کاشت اور متناسب کھادو ں کے استعمال سے گندم کی پیداوار بڑھاکرنہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ کثیر زر مبادلہ بھی بچا سکتے ہیں ۔اس موقع پر میڈم اسماءسردار زراعت آفیسر نے کاشتکاروں کے سوالات کے جوابات دیئے، آخر میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک روڈ واک کا اہتمام کیا گیا اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔