فوڈ پانڈا کا اپنے رائیڈرز کیلئے  روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام

Nov 07, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)فوڈ پانڈا نے اپنی فلِیٹ کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو ترجیح دینے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے رائیڈرز کے لئے حال ہی میں روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے بعدایس ایس پی اسلام آباد ٹریفک پولیس ڈاکٹر مصطفی تنویر نے رائیڈرز سے خطاب کیا۔ رائیڈرز کو دی جانے والی ٹریننگ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین کی نہ صرف پاسداری کریں بلکہ اپنی اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لئے ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ موٹر سائیکل چلائیں۔

مزیدخبریں