اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام بچوں کی 3روزہ کانفرنس اختتام پذیر


اسلام آباد(خبرنگار)بچوں کی 3روزہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین اکادمی اور بچوں کے ادب سے وابستہ اہل قلم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں۔ ان خیالا ت کا اظہارمحترمہ فارینہ مظہر، وفاقی سیکرٹری ، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن،نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام دائرہ علم و ادب پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں کیا۔ وہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔اصغر ندیم سید اورڈاکٹر فاطمہ حسن مہمانان اعزاز تھے ۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔محمد حفیظ خان(پنجاب)، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی (خیبر پختونخواہ)، ڈاکٹر ادل سومرو(سندھ)، ڈاکٹر رﺅف رفیقی(بلوچستان ) اوراحسان دانش(گلگت بلتستان)نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی کے تحت 3روزہ بچوں کی کانفرنس کو اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد اور کامیاب کانفرنس تھی جس کے لیے ڈاکٹر یوسف خشک، بجاطور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نظامت ڈاکٹر عنبرین حسین عنبر نے کی۔

ای پیپر دی نیشن