اسلام آباد پولیس کو" پکار 15 " پر موصول ہونےوالی کالز کی تفصےل جاری


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کو" پکار- 15 " پر موصول ہونے والی کالز کی تفصےل جاری کردی گئی جن میں سے 84191فیک کالز تھیں،ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے کہاکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن سے کسی بھی وقت پولیس کی فوری مدد حاصل کی جاسکتی ہے پکار 15 میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالز موصول ہوتی ہیں اور کال کی نوعیت کے مطابق شہریوں کی مدد کی جاتی ہے ان میںپولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروسز شامل ہیں۔رواںماہ اکتوبر میں پکار 15پر کل 92,895کالز موصول ہوئی جن میں سے84,191فیک اور غیر ضروری کالز تھی جو کے کل کالز کا 90%بنتاہے پو لیس کی فوری مدد کے لئے 8704کیس درج کئے گئے ان 90% جھوٹی /غیر ضروری کالز سے نہ صرف پولیس کا وقت ضائع ہو تا ہے بلکہ ایمرجنسی میں کسی کی مدد میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن