اسلام آباد (وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے ، ناجائز تجاویزات، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھاہے اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پندرہ مقامات پر انسپیکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک جگہ کو سیل کر دیا گیا، اور پروفیشنل بھکاریوں میں دو بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا، ناجائز تجاویزات کے خلاف سروس لہتراڑ روڈ میں آپریشن کیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پولی تھین بیگز کے پندرہ مختلف مقامات پر انسپیکشن کی گئی اور دو کلو سے زیادہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیئے گئے،واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاویزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔