ڈی جی ایچ ڈی اے عدالتی  فیصلے کی تعمیل کریں، اسلم عباسی 


حیدرآباد(پ ر)مہران ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری اسلم عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ67 ملازمین جو سندھ ہائیکورٹ سے ریگولر ہو ئے ہیں لیکن ڈی جی ایچ ڈی اے نے ان ملازمین کو ڈیوٹی پر نہیں لیا اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر نے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان جس کو لاءآفسر کا ایڈیشنل چارج دیا ہوا ہے جو کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کر رہے ہیں کیونکہ لاءآفسر کے لئے ایل ایل بی کی ڈگری لازمی ہے،ایک سب انجینئر کو لاءآفسر تعینات کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن