حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآبا دکے علاقے پھلیلی کے رہائشی ضعیف شخص سکند ربھٹی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹی برادری کے بااثر افراد نے ان کے بیٹے علی بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر 23ہزارکی رقم لوٹ لی۔ پولیس نے انکے کےخلاف کارروائی کرنے کے بجائے میرے ہی خلاف رپورٹ درج کرلی ۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔