لاڑکانہ(بیورورپورٹ) رادھن شہر کے گاو¿ں اوبھائیو لاکیر میں 18 سالہ لڑکی شازیہ چارہ بنانے کے دوران گھاس کاٹنے کی مشین میں دونوں ہاتھ آنے سے ان کے دونوں ہاتھ کٹ گئے جسے لواحقین نے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
گھاس کاٹنے کی مشین میں آنے سے دوشیزہ کے دونوں ہاتھ کٹ گئے
Nov 07, 2022