نواب شاہ ( نامہ نگار)ضلع شہیدبینظیرآباد کی تمام تحصیلوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن مہم 7نومبر سے شروع ہورہی ہے جو12نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے 6ماہ سے5سال کی عمر کے تمام بچوں خصوصاً برسات کے باعث بے گھر ہونے والے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کی جائیگی جس کیلئے ٹیموں کی تربیت ،ویکسین کی کولڈ چین سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔فوکل پرسن برائے خسرہ و روبیلا ڈاکٹر اللہ بخش راجپرکے اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر کے 75ہزار520 بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے جن میںتحصیل قاضی احمد کے 16 ہزار641 تحصیل دوڑ کے 24ہزار710 نواب شاہ کے 13ہزار272 اور سکرنڈ کے 21ہزار76 بچے شامل ہیں،اس مہم کو کامیاب بنانے اوراپنے بچوں کو موذی بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے 6 ماہ سے5 سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ ،روبیلااور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکے ضرور لگوائیں۔
شہیدبینظیرآباد میں خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن مہم آج سے شروع
Nov 07, 2022