ٹعمران پر حملہ کو مذہبی ٹچ دینا  لمحہ فکریہ ہے: مصباح اللہ ترین 


بہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کھچی خاکوانی گروپ کے سینئر رہنما سابق چیئرمین مصباح اللہ خان ترین نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حقیقی آزادی مارچ میں زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی اور شہید ہونےوالے کارکن کے لئے دعا گو ہوں عمران خان پر حملہ آور کا واقعہ کو امپورٹڈ حکومت کی جانب سے مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن