موسم تبدیل ، گرم کپڑوں،جوتوں کیلئے لنڈا بازارمیں رش ،قیمتوں میں اضافہ


کوٹ ادو(خبر نگار )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں لنڈا بازار سج گئے، شہریوں نے گرم کپڑے،جوتے خریدنے کے لیے لنڈا بازار کا رخ کرلیا، لنڈا بازار کے دکانداروں نے استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، گرم کپڑے غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے، روز بروز قیمتوں میں اضافے کے ساتھ شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے،سردی کی لہرمیں اضافے کے ساتھ ہی لنڈا بازار وں میں رش بڑ ھتا جارہا ہے، دکاندار صرف یہی بہانہ بناتے ہیں کہ یہ اشیاءامپورٹڈ ہیں اور انہیں سجا کر دکھایا جاتا ہے تاکہ گاہک دکانداروں کو منہ مانگے پیسے دے سکیں، اکثر اوقات گاہک صرف ریٹ سن کر ہی چلے جاتے ہیں،اب لنڈا بازاروں میں بھی مڈل کلاس طبقے کا خریداری کرنا ممکن نہیں رہا،کیونکہ دکاندار جتنے پیسے پرانی چیزوں کے مانگتے ہیں اس میں نئی چیزیں بھی مل جاتی ہیں، پہلے لنڈا بازار میں صرف غریب خریداری کے لئے آتے تھے اب امیر لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں اس کے علاوہ لنڈا بازار لگنے کے باعث شہر کی سڑکوں پرتجاوزات کی بھرمار ہے،لنڈا بازار کے دکاندارمحی الدین پٹھان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے لنڈا بازار میں مہنگائی ہوئی ہے کیوں کہ لنڈا بازار کی اشیاءکی قیمتیں ڈالر کے حساب سے آتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن