گگو منڈی(نامہ نگار) لاری اڈا پر فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کے ٹھیلے سڑک کے عین اوپر تک کھڑے ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے سواریاں اتاری اور بٹھائی جاتی ہیں اور دیگر گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لا حق رہتے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بس اسٹاپ پر ڈیوٹی دینے کی بجائے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کھڑے ہو کر موٹر سائیکلوں اور ٹرکوں کی چیکنگ کے نام پر دیہاڑی لگانے میں مصروف رہتے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ بس اسٹاپ اور مین بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے اور بس اسٹاپ پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے ۔
گگو منڈی ٹریفک پولیس کی غفلت، لاری اڈا پرٹھیلے سڑک کے عین اوپر ،حادثہ کا خدشہ
Nov 07, 2022