وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی میں اہم پیش رفت


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی میں اہم پیش رفت،وفاقی نظامت تعلیمات نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو جواب بھجوا یا ہے کہ فنانس ڈویژن نے عارضی آسامیاں(Supernumerary Posts)دینے کی یقین دہانی کروا رکھی ہے اس لیے ایف پی ایس سی ملازمین کی مستقلی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے سفارشات دے، پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بھی ڈیلی ویجزملازمین کا معاملہ اٹھا لیا ہے،دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت تعلیم نے 23/10/2020کو وزارت خزانہ کو مراسلہ بھجوایاجس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں 1726آسامیاں دینے کی سفارش کی گئی ،وزارت تعلیم نے 590گریڈ سولہ اور سترہ کی پوسٹیں مانگیں جبکہ 1136گریڈ ایک سے پندرہ گریڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لیے آسامیاں مانگیں،وزارت خزانہ نے 29/10/2020کو اپنے مراسلہ میں ہا کہ ایف پی ایس سی کومستقلی کے لیے فٹنس اور قابلیت کا جائزہ لے تاکہ معلوم ہو سکے کتنی پوسٹیں چاہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2018میں نو ماہ میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات نے کیسز فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھجوائے جس پر 30جولائی2021 کو تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا جس کے بعد انٹرویوز کا مرحلہ تاحال شروع نہیں ہو سکا، نتائج ویب سائٹ پر شائع کر دئیے گئے تھے،ڈیلی ویجز اساتذہ گزشتہ بارہ بارہ سال سے تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،خورشد شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقلی کے احکامات کے باوجود وفاقی نظامت تعلیمات نے جوائننگ نہیں کروائی تھی جس پر ملازمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا،عدالت نے پانچ سال کی طویل بحث کے بعدملازمین کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے ذریعے مستقل کرنے کا حکم دیا،دوسری جانب قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سرکاری متاثرین ملازمین میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جا رہا ہے،گزشتہ دور حکومت میں گریڈایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو عدالتی احکامات کی روشنی میں کابینہ کو بھجوایا تھا جس کو مسترد کردیا گیا تھا،اب پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادرخان مندوخیل کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے ایک بار پھر یہ معاملہ اٹھایا ہے،ایف پی ایس سی کے امتحان میں پاس ہونے والے لیکچرر نے بتایا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد میں اس قدر تاخیر سے اساتذہ کا استحصال کیا جا رہا ہے،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں درخواست دیں گے کہ انٹرویوز کا مرحلہ فوری شروع کروایا جائے اور مستقلی کا عمل مکمل کیا جائے کیونکہ 2018میں عدالت نے 9ماہ میں عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،معلوم ہوا ہے کہ ایف پی ایس سی اگلے دو ہفتوں میں انٹرویوز کا مرحلہ شروع کرے گا،اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات کے ذمہ دار افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل اور ڈائریکٹر کالجز اس معاملے پر سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،مسلسل ایف پی ایس سی سے رابطے میں ہیں جیسے ہی سفارشات موصول ہوں گی وزارت خزانہ سے آسامیاں لے کر اساتذہ کو جوائن کروائیں گے،ڈیلی ویجزملازمین کو تنخوائیں دینے سے متعلق اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ کچھ تعلیمی اداروں میں تنخواہیں نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں،

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...