لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کان کنوں اور کان کے ایک چوکیدار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حمید اللہ بت شکن نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ رات دیر گئے ضلع اندخوئی میں اس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے نمک کی کان کے مزدوروں پر بریک روم کے اندر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ اس جرم کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
افغانستان: مسلح افراد کی نمک کی کان میں فائرنگ ¾ 3 افراد ہلاک
Nov 07, 2022