راجہ پرویز اشرف، زاہد اکرم درانی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی قومی کرکٹ ٹیم کوٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، قومی ٹیم کا سییمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پوری قوم کو قومی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی اسی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرے گی، اسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے قوم کو مایوس نہیں ہونے دیا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل اور فائنل کا مرحلہ طے کرنے کے لیے قوم کی دعاں کی ضرورت ہے،قوم کی نیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...