آئل ریفائنری لگانے کا معاملہ ٗ پاکستان کا8رکنی ٹیکنیکل وفد سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ


اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 12ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگانے کے معاملے پرپاکستان نے 8رکنی اعلی سطحی ٹیکنیکل وفد کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ریفائنری معیارات اور ممکنہ شرائط کو حتمی شکل دینے کی ہدایات کر دی ہیں، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سعودی آرامکو کے ساتھ پارکو آئل ریفائنری اور پی ایس او بھی شراکت داری کریں گے،سعودی عرب کا دورہ کر نے والے وفد میں شامل پیٹرولیم ڈویژن کے افسران کے کوائف اور اخراجات کی تفصیلات  وزارت خزانہ نے طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی فرمانرا محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل تمام شرائط اور تکنیکی معیارات پر کام مکمل کیا جائے گا نئی ریفائنری کی 2028 میںتعمیرمکمل ہونے کے بعد سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفیل ہوجائے گا نئی ریفائنری آپریشنل ہونے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کرنے کی  بجائے ایکسپورٹ کرنا شروع کردے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی ایکسپورٹ سے پاکستان خطیر زرمبادلہ کما سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن