اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم)کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،اداروں کے خلاف زہر فشانی قابل مذمت ہے جس کا نقصان ملک کو ہو گا،اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بند گلی میں ہیں اس سے نکلنے کے لیے واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ ہے۔آئندہ انتخابات کوپرامن اور قابل قبول بنانے کے لیے ڈائیلاگ کیے جائیں،ورنہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی نقصان دہ ثابت ہو گی ،اس وقت سیاسی تلخی،عدم برداشت اپنے عروج پر ہے ان تمام مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کا ڈائیلاگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
سیاسی کشیدگی کے خاتمہ کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ٗ ڈاکٹر اسداللہ حقانی
Nov 07, 2022