بیجنگ (شِنہوا)چین کی آبی گزرگاہوں سے رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران مال برداری کی نقل وحمل میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی۔ اس عرصے میں مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ملک میں اس عرصے کیدوران آبی گزرگاہوں سے 6.29 ارب ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔وزارت نے کہا ہے کہ صرف ستمبر میں چین کی آبی گزرگاہوں سے 71 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں اضافے کے اعتبار سے صوبائی سطح کے علاقوں میں چین کا وسطی صوبہ ہوبے سرفہرست رہا جہاں جنوری سے ستمبر کیعرصے میں گزشتہ برس کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا۔ہوبے کے بعد چین کا شمال مشرقی صوبہ لیاننگ اور جنوبی صوبہ ہائی نان بھی آبی گزرگاہوں سے مال برداری میں اضافے کے اعتبار سے سرفہرست علاقوں میں شامل رہا۔لوگ میلے میں تصاویر بناتے اور لالٹین روشن کرتے ہیں۔ رنگین لالٹینوں کا عکس گرم جوشی سے پانی میں جھلکتا ہے۔