اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اچانک سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جانے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہ بہت اعلی! غیرمعمولی باصلاحیت،خوش قسمت پاکستانی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کی زبردست بائولنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ ہمیں بے چینی کے حالات میں اس خوشخبری کی اشد ضرورت تھی۔ صدر مملکت نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔