شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے صوبائی صدر الحاج سید مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کو احتجاج کے حق سے محروم کرنا نہیں چاہتی بلکہ موجودہ حالات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کو ہر حال میں پر امن بنانا چاہتی ہے جس کی خاطر بھرپور سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت کا مقصد کسی کو ڈرانا دھمکانا ہر گز نہیں، اپنے ایک بیان میں الحاج سید مشتاق حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی احتجاج کے نام پر شدید توڑ پھوڑ کی مگر اب ایسے کسی اقدام پر خاموش بیٹھا نہیں جاسکتا۔
حکومت کا مقصد کسی کو ڈرانا دھمکانا نہیں:سید مشتاق حسین
Nov 07, 2022