حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ملکی حالات سے ٹیچرز متاثر نہ ہوں کل اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ضرور ہو گا۔ریاض احمد تارڑ چئیر مین متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد آن لائن پیغام جاری کر دیا۔اساتذہ رہنماؤں میں فیاض وڑائچ،رانا وقار،اصغرہجرا،خالد پرویز،امیرحمزہ،ارشدمہر،ممتاز قریشی سمیت شامل تھے۔اس سے پہلے حکومت وفاق اور پنجاب اپنی بنائی ہوئی پے کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں،پنشنز،ہائوس رینٹ اور میڈیکل اور کنوئنس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر ے۔ورنہ اسلام آباد میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی قائدین چوہدری سرفراز اور رانا لیاقت کے حکم کے مطابق ضلع حافظ آباد کے اساتذہ اسلام آباد میں بھرپور شرکت کریں گے حافظ آباد سے اساتذہ کا قافلہ زیر صدارت چوہدری محمد رفیق، ریاض احمد تارڑ چیئرمین کی قیادت میں کل صبح 7بجے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 8 حافظ آباد سے روانہ ہو گا۔
ٹیچرزحالات سے متاثر نہ ہو ں،پارلیمنٹ کے سامنے کل احتجاج ضرور ہو گا:ریاض تارڑ
Nov 07, 2022