وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے  کیلئے اسلامی شعائر کو اپنانا ہوگا:مولانا اشتیاق حسین


 بھکھی (نامہ نگار) مذہبی سکالر مولانا اشتیاق حسین نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ نے ایثار، قربانی، حسن سلوک، برداشت، رواداری، اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ابدی پیغام دیا ہے بدقسمتی سے مسلمان یہ پیغام بھلا چکے ہیں ملک میں قتل و غارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ہر طرف افراتفری کا عالم ہے لوگ پریشان اور مایوس ہیں جنہیں ان ابتر حالات سے نکالنے کا واحد ذریعہ نبی کریم ؐ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے، کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے اسلامی شعائر کو اپنانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...