کامونکی کو ضلع بنانے کی منزل جلد حاصل کرینگے، بھرپورحمایت مل چکی:کاشف شہزاد سندھو


کامونکی(نمائندہ خصوصی)تحصیل کامونکی کو ضلع بنانے کی منزل جلد حاصل کرینگے، ضلع بناؤ تحریک کو ہرطرح کے سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں کی بھرپورحمایت حاصل ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار کامونکی ضلع بناؤ تحریک صدر چودھری کاشف شہزاد سندھوایڈووکیٹ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ میرٹ کے لحاظ سے کامونکی کو ضلع بنانا یہاں کے باسیوں  کا حق ہے اور اس مقصد کیلئے کامونکی ضلع بناؤ تحریک بھرپور طریقہ سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کامونکی ضلع بننے سے یہاں کے عوام کی بہت سے بنیادی مسائل اْنکی دہلیز پر حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کامونکی کو ضلع کا درجہ دیکر تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں جو یہاں کی عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں تحصیل کامونکی سے اربوں روپے کا چاول ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ یہاں دیگر انڈسٹری بھی  قائم ہے اِس لئے تحصیل کامونکی کو ضلع بننے چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن