عمران خان کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا :وسیم انجم سندھو 

Nov 07, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے عمران خان پر ہونے والے حملہ کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون بھی شامل حال رکھے گی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں پائیدار قیام امن یقینی بنانے کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کی حامی اور عمران خان سمیت ہر پاکستانی کی جان کا تحفظ چاہتی ہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ عمران خان 2014 سے لیکر اب تک کنٹینر پر ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا ان کا یہ رویہ ملک میں سیاسی انتشار کو بڑھاوا دینے کا سبب بن سکتا ہے عمران خان کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا ورنہ انتہا پسندی و شرپسندی کی روک تھام کی راہ میں مشکلات حائل ہوں گی۔

مزیدخبریں