لندن(اے پی پی)برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی کے موقع پر8 مئی 2023 کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق برطانو ی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی 8 مئی کو ہوگی اور تاجپوشی سے متعلق جشن کی تقریبات2روز تک جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا ایک منفرد موقع ہو گا اسی کی حیثیت تاریخی ہو گی اس لیے میں ایک اضافی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 73 سالہ شاہ چارلس سوم ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے فوری بعد نئے بادشاہ بنا دیے گئے تھے۔
انہوں نے دولت مشترکہ کے ممبر ممالک بشمول آسٹریلیا، کینیڈا، اور نیوزی لینڈ کا بھی چارج سنبھالا ہے بادشاہ کی تاجپوشی کی یہ رسم 900 سال سے اسی طرح چلی آرہی ہے اس موقع پر شاہ چارلس سوم کی اہلیہ کامیلہ کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔
برطانیہ،شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی کے موقع پر 8مئی کو عام تعطیل کا اعلان
Nov 07, 2022