خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار ڈیموکریٹک لائرز الائنس کے نامزد امیدوار برائے صدر پیر احمد شاہ کھگہ اور امیدوارجنرل سیکرٹری رانا کاشف علی خاں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر و ترقی اور فیصلہ سازی میں خواتین وکلاءکا بنیادی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔خواتین لائرز کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے منتخب ہو کر مثالی کردار ادا کریں گے۔ وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ لیڈیز بار روم میں خواتین وکلاءسے خطاب کر رہے تھے۔ خواتین وکلاءنے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خواتین وکلاءکے مسائل حل کرنا اولین ترجیح : امجد شاہ‘ رانا کاشف
Nov 07, 2022