وہاڑی‘ غیرقانونی ہا¶سنگ کالونیوں کی بھرمار‘ بلڈرز کی لوٹ مار‘ شہریوں کا احتجاج


وہاڑی (کرائم رپورٹر) ضلع وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی آشیر بار سے غیر قانونی ہاو¿سنگ سوسائٹی اور مارکیٹس کی بھرمار ہوچکی ہے بلڈرز عوام کی جمع پونچی دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان رہائشی کالونی میں بجلی گیس پختہ سڑک ودیگر سہولیات تک میسر نا ہیں متلعقہ محکمہ چمک کے کمال سے آنکھ بند کرلی ہیں شہریوں رحمان علی، راو علی شان، عمران محفوظ، محمد اویس، مزمل حسین، راناامجدعلی، مہروزخان ،طارق علی غلام شبیر،حافظ مبشر،غلام حسین،محمدرفیق،محمد علی ،شہزاد احمد ودیگر نے اس لوٹ مار پر شدید احتجاج کرتے ہوے کہاکہ ہا¶سنگ سوسائٹی اور مارکیٹس والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کرلیا ہے کئی بار حکام کودرخواستیںدے چکے ہیں لیکن بے سود کوئی پوچھنے والا نہیں حکام نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن