امانتاً رکھوائی گئی رقم واپس مانگنے پر فائرنگ‘ معمر شخص قتل 


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)پلاٹ کی رقم واپس مانگنے کے تنازعہ پر بااثر افراد نے فائرنگ کر کے 60 سالہ بزرگ کو قتل کر دیا۔ تفصیل کیمطابق میلسی کے نواحی علاقہ اڈا 116 ڈبلیو بی میں پلاٹ کی رقم مانگنے کے تنازعہ پر بااثر افراد کا 60 سالہ بزرگ پر بہیمانہ تشدد کیا اور تشدد کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بزرگ اسلم اوڈھ کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے مقتول اسلم اوڈھ نے ملزمان کو 4 لاکھ روپے پلاٹ خریدنے کے لئے جمع کروائے تھے رقم واپس مانگنے پر جھگڑا ہو گیا پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہچا دی۔ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...