لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر سیاست دان و سماجی رہنما جہانگیر ترین نے ممتاز سیاستدان اور سابق نگراں وزیر اعظم سردار بلخ شیر مزاری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میر بلخ شیر مزاری ایک بااصول، باوقار سیاست دان تھے جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ سردار بلخ شیر مزاری کی ملک اور قوم کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔