بہاول پور(جنرل رپورٹر) بہاول پور میں بھارتی گٹکے کی سرعام فروخت ،نوجوان نسل گٹکے کے نشہ میں مبتلا ہونے لگی چندپیسوں کے لالچ میں تاجران نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے لگے تفصیل کے مطابق بہاول پوراوراس کے گردونواح میں بھارتی سے سمگل شدہ گٹکے کی سرعام فروخت کی جارہی ہے اور دکانوں پر کھلے عام پانچ روپے کاپان پراگ ون ٹوون اور جے ایم انڈین گٹکافروخت کیاجارہاہے ایک دکاندارنے نام نہ بتانے پر بتایا کہ فتح خان بازار سرکلرروڈ پرختم نبوت چوک(چوک فوارہ)پرواقع ان بھارتی گٹکہ کے ہول سیلرز سے یہ گٹکاباآسانی مل جاتاہے اور ایک پیکٹ کی قیمت صرف پانچ روپے ہے جس میں سے ہمیں دوتین روپے فی پیکٹ بچ جاتے ہیں دکاندارنے بتایا بھارتی گٹکہ کی بہت مانگ ہے اور زیادہ تر ٹین ایجر زاورنوجوان طبقہ اس کوشوق سے کھاتاہے اس حوالہ سے جب ہم نے ڈاکٹرشاہداقبال بیگ سے پوچھاتوانہوں نے بتایا کہ گٹکہ میں موجود کیمیکل اورتیزاب گلے منہ کے کینسرکاباعث بنتاہے اوراسکوریگولراستعمال کرنے والا چندسال میں ہی گلے اورمنہ کے کینسر میں مبتلا ہوجاتاہے شہریوں محمدفیضان بن فضل ، ، نسیم اختر،خالدشاہ، ودیگرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر بھارتی گٹکاسمیت بہاول پورمیں مقامی گٹکا کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے اوران کو سپلائی اور فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
بہاول پورمیںبھارتی گٹکے کی فروخت‘نوجوان نشہ کرنے لگے
Nov 07, 2022