ملتان(خصوصی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کا احباب کنونشن جامعہ زکریا میں منعقد ہوا۔کنونشن میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا اور زکریا یونیورسٹی کے سابقین نے شرکت کی۔کنونشن کی صدارت سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان لیاقت بلوچ نے کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں مضبوط اور مو¿ثر بیانیہ جماعت اسلامی کا ہے۔بھٹو نے روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ لگایا پھر وہ ناکام ہوا۔اس کے بعد قوم نے سوچا اب کوئی معیشت دان اس ملک کو فائدہ دے سکتا ہے لیکن وہ بھی ناکام رہا اس کے بعد ریاست مدینہ اور تبدیلی کا نعرہ لگا لیکن آج یہ بھی ہم سب کے سامنے ہے۔ عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیںجماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ترازو کے نشان پر لوگوں کو قائل کرنا ہے پچاس لاکھ ووٹر ترازو کے نشان پر تیار کرنا ہے۔جماعت اسلامی کا اس وقت واضح مو¿قف ہے کہ ہم اپنے جھنڈے نام اور نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے کنونشن کے پروگرام کے مہمان خصوصی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد ، ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب،اظہر اقبال حسن سیکرٹری حلقہ احباب پاکستاب تھے۔کنونشن میں جامعہ زکریا جمعیت کے پہلے ناظم خواجہ عبید الرحمن اور پہلے صدر طلبہ یونین مختار عزمی نے بھی شرکت کی۔ملک انعام اللہ ‘ شکیل احمدودیگر نے بھی خطاب کیا
لیاقت بلوچ
فیصلہ کرلیا 50لاکھ ووٹرکو ترازو کے نشان پرقائل کرینگے:لیاقت بلوچ
Nov 07, 2022