ڈینگی مچھر کی اوسط عمر دو ہفتے‘ زندگی میں تقریبا تین بار انڈے دے  سکتا ہے:چودھری ذولفقار انجم

Nov 07, 2022


ملتان (جنرل رپورٹر) ملک کے معروف صنعت کار چیرمین ایس ایم فوڈ میکرز اینڈ وولکا فوڈز انٹرنیشنل چودھری ذولفقار انجم نے ڈینگی مچھر اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی بابت اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈیس ایجپٹی (Aedes aegypti) ایک ایسا مچھر ہے جو ڈینگی بخار ، چکن گونیا ، زیکا بخار اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس مچھر کی پہچان نہایت آسان ہے اس کے ٹانگوں اور پورے جسم میں مخصوص سیاہ اور سفید نشانات ہوتے ہیں۔ مادہ مچھر نر کے مقابلے میں قدرے بڑے ہوتے ہیں۔ اس مچھر کی اوسط عمر دو ہفتے ہوتی ہے مادہ مچھر اپنی زندگی میں تقریبا تین بار انڈے دے سکتا ہے۔ ڈینگی پھیلانے والا مچھر طلوع آفتاب کے دو گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے پہلے تک فضا میں موجود رہتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ روشنی والے علاقے میں یہ رات کوبھی کاٹتا ہے۔نہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم بار بار کیڑے مار ادویات استعمال کریں تو مچھروں میں قوت مدافعت بڑھ جائیگی مچھروں کے لئے ایسے سپرے اور ادویات استعمال کی جائے جس سے نقصان نہ ہو۔ہمیں مچھر کنٹرول کرنے کے لیے انسان دوست ادویات کا استعمال کرنا چاہئے۔
چودھری ذولفقار انجم 

مزیدخبریں