انڈر 19 چار روزہ میچ کا تیسرا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا


 ملتان (جنرل رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 54 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگزکا جارحانہ انداز میں آغاز کیا،اس سے قبل بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 161رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی- دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کو پہلی اننگز میں 63 رنزکی برتری حاصل تھی اور ان کی 8 وکٹیں بقایا تھیں۔تیسرے روز کے کھیل کی خاص بات پاکستان ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور وہاج ریاض کی سنچریاں رہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی 222 رنز کی بڑی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 347 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی اور بنگلہ دیش کو411 کا ہدف دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...