گوجرانوالہ+گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈی سی کالونی میں بسنے والے شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے میدان میں آیا ہوں اپنے سابقہ دور میں ڈی سی کالونی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے فاؤنڈر گروپ کے زیر اہتمام انڈس بلاک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2018 میں بطور صدر ڈی سی کالونی فیز ٹو میں فوری طور پر ڈویلپمنٹ کے کاموں کا آغاز کیا اور مختصر عرصہ میں پلاٹس ممبران کو قبضہ دیا تاکہ وہ وہاں اپنی رہائش بنا سکیں آج وہاں ایک نیا شہر آباد ہو چکا، ڈی سی کالونی کی باؤنڈری وال مکمل کی۔سوسائٹی کا اپنا سیوریج سسٹم تقریباً 6 کلومیٹر پر محیط مکمل کیا ڈی سی کالونی میں فری ایمبولینس سروس سیکورٹی سسٹم کو موثر کیا رہائشیوں کے علاج معالجے کے لیے ہیلتھ کیئر سنٹر کا قیام،ہارٹیکلچر کو فعال بنایا،پیٹرول پمپ اور سپورٹس کمپلیکس جیسے شاندار منصوبے ہمارے دور میں ہی شروع ہوئے،حاجی امجد سلیم بٹ نے مزید کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی آپ رہائشیوں کے ووٹوں کی طاقت سے واضح جیت رہے تھے مگر ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور ہمیں پلان کے تحت دھاندلی کے ذریعے گنتی میں فرق ڈال کر مخالف کو کامیاب کیا۔ان کا مقصد صرف حاجی امجد سلیم بٹ مائنس تھا پھر ان لوگوں نے ڈی سی کالونی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا کرپشن کے انبار لگ چکے ۔ڈی سی کالونی کو دیوالیہ کرنے کے قریب پہنچ چکے، ڈی سی کالونی ایکسٹینشن تھری کے نام پر بندر بانٹ کی گئی ، آئندہ الیکشن میں ڈی سی کالونی کے رہائشیوں اور پلاٹس ممبران ان کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرینگے ۔اس موقع پر نصیر احمد چیمہ،فاروق مہر شیرا،حاجی ٹیپو سلطان،عرفان چاند بٹ،طارق محمود گورائیہ،عامر بشیر مغل،معظم علی دھدرا،میاں عماد ظفر،میر پرویز صادق،ڈاکٹر اشفاق احمد،ملک زاہد،شیخ شاہد فیاض،میاں عطائالرحمٰن،منصب علی وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔