عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ہمیشہ دشمن سمجھا :پیر اشرف رسول 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ہمیشہ دشمن سمجھا اور بے بنیاد الزام تراشی سے کردار کشی میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، ان کی سلگائی انتشار کی آگ اب شعلہ بن کر انہی کے سامنے آکھڑی ہوئی ہے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر ہونیوالا حملہ بھی سخت گیر سوچ کا عکاس ہے ابھی بھی وقت ہے پی ٹی آئی کی قیادت اپنا طرز عمل جمہوری بنالے ورنہ انہیں جمہوریت پسند عوام کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے یہ خود پر ہونیوالے حملے کو بھی سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے کی خاطر جو بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں اسے قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب ابھی تک عمران خان پر حملہ کے واقعہ میں اپنی نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن